QR codeQR code

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر :

اتحاد و یکجہتی سے قومی طاقت وجود میں آتی ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

اردو ٹی وی , 17 Jul 2013 گھنٹہ 14:05

اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اتحاد ویکجہتی کے زیرسایہ قومی طاقت کا وجود عمل میں آتا ہے اور سب کو ایک ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے۔


تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اتحاد ویکجہتی کے زیرسایہ قومی طاقت کا وجود عمل میں آتا ہے اور سب کو ایک ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے۔

ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی انقلاب اور مقدس دفاع کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کی ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی عوام انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے دشمنوں سے ایک قدم آگے رہنے میں کامیاب رہے ہيں۔

انھوں نے کہا کہ قومی اقتدار تعمیر کئے جانے کی ضرورت ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ قومی معیشت، اندرونی اتحاد اور خارجہ پالیسی،ایمان و محرکات اور مضبوط اتحاد کے ساتھ مستحکم بنائی جائے اور ایسی ہی صورت میں قوم کامیاب رہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 135986

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/135986/اتحاد-یکجہتی-سے-قومی-طاقت-وجود-میں-آتی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com