شیعہ علماء کونسل کے ذرائع کے مطابق مرکزی سطح پر قائم کردہ کمیٹی مختلف دانشوروں، ریٹائرڈ سرکاری افسران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے مشاورت اور انکی تجاویز کے بعد اپنی سفارشات پیش کریگی۔
پاکستان :
علامہ ساجد نقوی نے قومی دفاعی پالیسی کی تشکیل کیلئے کمیٹی قائم کردی
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلام ٹائمز , 18 Jul 2013 گھنٹہ 13:57
شیعہ علماء کونسل کے ذرائع کے مطابق مرکزی سطح پر قائم کردہ کمیٹی مختلف دانشوروں، ریٹائرڈ سرکاری افسران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے مشاورت اور انکی تجاویز کے بعد اپنی سفارشات پیش کریگی۔
تقریب نیوز (تنا): اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے سدباب اور ایک قومی دفاعی پالیسی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے مرکزی سطح پر ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ذرائع کے مطابق مرکزی سطح پر قائم کردہ کمیٹی مختلف دانشوروں، ریٹائرڈ سرکاری افسران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے مشاورت اور انکی تجاویز کے بعد اپنی سفارشات پیش کریگی۔
واضح رہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ دنوں کراچی میں شہید محسن رضا کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی دفاعی پالیسی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 136031