QR codeQR code

ا۔ج۔ ایران :

حضرت زینب (س) کے روضہ مقدس پرحملوں کی مذمت

تنا (TNA) برصغیر بیورو

ریڈیو تہران , 20 Jul 2013 گھنٹہ 14:00

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کےحمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں حضرت زینب علیھاالسلام کے روضہ مقدس پر حملوں کی مذمت کی ہے۔


تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کےحمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں حضرت زینب علیھاالسلام کے روضہ مقدس پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

عباس عراقچی نے اس دہشتگردانہ کاروائی کی مذمت کرتےہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہےکہ اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں اور اس طرح کی غیر انسانی کارروائیوں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں جو کہ عالمی اور اسلامی قوانین کے سراسر منافی ہیں۔

قابل ذکرہےکہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں نےکل جمعے کے دن حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس پر حملہ کیا تھا جس میں صحن مبارک کو نقصان پہنچا اور کئي زائر شہید اور زخمی ہوئے۔ حضرت زینب بنت علی علیھمالسلام کا روضہ اقدس دمشق کے مضافات میں واقع ہے۔

شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 136134

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/136134/حضرت-زینب-س-کے-روضہ-مقدس-پرحملوں-کی-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com