ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شام میں اسرائیلی اور سعودی کھیل کے خلاف برسرپیکار حزب اللہ اور شامی حکومت اور شامی فوج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
مولانا صادق رضا تقوی :
یزید کے پیروکار آج بھی حضرت سیدہ زینب (س) کے نام سے خوفزدہ ہیں
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلام ٹائمز , 20 Jul 2013 گھنٹہ 14:40
ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شام میں اسرائیلی اور سعودی کھیل کے خلاف برسرپیکار حزب اللہ اور شامی حکومت اور شامی فوج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
تقریب نیوز (تنا): مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ شام میں نواسی رسول حضرت زینب بنت علی (س) کے روضہ اقدس پر دین سے منحرف گروہوں پر مشتمل سلفی باغیوں کا حملہ اہل بیت (ع)، اصحاب کرام (رض) اور ان کے چاہنے والوں کے خلاف عالمی امریکی و اسرائیلی سازش کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت زینب بن علی (س) کے روضہ مبارک پر شامی حکومت سے برسرپیکار تکفیری باغیوں کی جانب سے دہشتگردانہ حملہ کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا۔
مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیرت مند شہری شام میں اہل بیت (ع) اور اصحاب رسول (رض) کے دشمنوں اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو وافر مقدار میں والے سعودی عرب، بحرین، مصر اور قطر سمیت نواز حکومت نیز پاکستانی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے شام میں اسرائیلی اور سعودی کھیل کے خلاف برسرپیکار حزب اللہ اور شامی حکومت اور شامی فوج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ روضہ سیدہ زینب (س) پر حملہ سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ یزید کے پیروکار آج بھی حضرت سیدہ زینب (س) کے نام اور معاشرے میں زینبی کردار ادا کرنے والوں سے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے باغیرت مسلمان امام حسین (ع) کے ظالموں سے برسرپیکار رہنے اور مظلوم کی مدد کے عالمی پیغام کو سیدہ زینب (س) کی سیرت پر چلتے ہوئے زندہ رکھیں تاکہ یزید کی پیروکار ظالم قوتوں کو لگام دی جائے اور مظلومین جہاں کی نصرت ہوسکے۔
خبر کا کوڈ: 136153