عراق میں اقوام متحدہ کے سفیر نے ملک بھر میں جاری سلسلہ وار مہلک دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
مسٹر مارٹن کوبلر :
اقوام متحدہ کے سفیر نے عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اردو ٹی وی , 22 Jul 2013 گھنٹہ 13:15
عراق میں اقوام متحدہ کے سفیر نے ملک بھر میں جاری سلسلہ وار مہلک دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
تقریب نیوز (تنا): اتوار کے روز بغداد میں اقوام متحدہ کے مشن نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں کہا ہے کہ "عراق میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل (SRSG) کے خصوصی نمائندے مسٹر مارٹن کوبلر نے بہت ہی سخت الفاظ میں خود کش حملوں، کار بم دھماکوں اور دیگر سلسلہ وار پر تشدد کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں سینکڑوں کی تعداد میں معصوم لوگوں کی جانیں چلی گئیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔
کوبلر نے کہ جو عراق میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMI) کے چیف ہیں عراقیوں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تشدد پر قابو پانے اور ملک میں امن و استحکام قائم کرنے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں نماز یا افطاری کے لیے مساجد میں جمع ہونے والے مسلمانوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ھدف بنائے جانے کو احمقانہ قدم قرار دیا۔
کوبلر نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ کی تشدد اور فساد کے بجائے معنویت اور بخشش کا ہونا چاہئے۔
کوبلر نے کہا مجھے دل کی گہرائیوں سے افسوس ہے کہ عراق کے لئے SRSG کے سفیر کے طور پر میرے آخری الفاظ تشدد اور مجرمانہ کارروائیوں کے سلسلے میں ہیں۔
اتوار کے روز عراق بھر میں الگ الگ حملوں میں کم از کم 18 لوگ جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ اس سے ایک دن پہلے افطار کے وقت بغداد کے شیعہ اکثریتی اضلاع میں 12 کار بم دھماکوں میں درجنوں جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
اپریل کے آغاز سے اب تک عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں کم از کم 2 ہزار 800 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
رمضان المبارک کے پہلے 12 دنوں میں عراق بھر میں تشدد کے واقعات میں 340 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 136331