QR codeQR code

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی :

بی بی زینب (س) کے مزار پر حملہ قابل مذمت و قابل نفرت فعل ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شیعت نیوز , 23 Jul 2013 گھنٹہ 10:57

جماعت اسلامی پاکستان سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے شام میں حضرت بی بی زینب (س) کے مزار پر راکٹ حملے اور عراق میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکہ میں 26 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔


تقریب نیوز (تنا): جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے شام میں حضرت بی بی زینب (س) کے مزار پر راکٹ حملے اور عراق میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکہ میں 26 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ بی بی زینب (س) کے مزار پر حملہ مسلم دشمنوں کی سازش ہے جو کہ قابل مذمت و قابل نفرت فعل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں اسلام و مسلمانوں کےخلاف سازشوں میں مصروف ہیں وہ اس طرح کے گھناؤنے کھیل کے ذریعے مسلمانوں کے اندر انتشار پیدا کرکے امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں۔ مقامات مقدس کی حفاظت، اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانا اور اتحاد امت کو قائم رکھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 136406

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/136406/بی-زینب-س-کے-مزار-پر-حملہ-قابل-مذمت-نفرت-فعل-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com