QR codeQR code

حجت الاسلام جمال یاری :

عالم اسلام کے علماء کو سلفیوں کے مظالم کے مقابلے میں واضح موقف اختیار کرنا چاہیے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

25 Jul 2013 گھنٹہ 13:38

ایران کے صوبہ گیلان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عالم اسلام کے علماء کوچاہیے کہ وہ سلفی اور وہابی گمراہ فرقوں کے گمراہ اور الحادی افکار کے مقابلے میں واضح اور ٹھوس موقف اختیار کریں۔


تقریب نیوز (تنا): صوبہ گیلان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ حجت الاسلام جمال یاری نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران حرم مطہر حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استعمار اور گمراہ اور دین مخالف فرقوں کے توسط سے دینی اور زیارتی مقامات پرحملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ سلفی اور وہابی فرقے کی جانب سے مقدس مقامات اور حرم مطہر حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر حملے کا مقصد مسلمانوں کے اعتقادات کو کمزور کرنا ہے لیکن مسلمانوں کے مستحکم اعتقادات کے پیش نظر اسلام کے دشمن اس قسم کے اقدامات کے ذریعے ان مقدس مقامات کے احترام کو کم نہیں کر سکتے بلکہ ان کی عزت اور تقدس میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہو گا۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا کے تمام شیعہ اور سنی علماء کو ان گمراہ اور منحرف فرقوں کے الحادی افکار کے مقابلے میں واضح اور ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہیے کہ جو اسلام کے مقدس نام پر اسلام کے چہرے کو مسخ کر کے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ 

حجت الاسلام یاری نے کہا ہے کہ تمام شیعہ علماء نے اس گمراہ فرقے کے پلید اقدامات کی ہمیشہ مذمت کی ہے لہذا اہل سنت کے علماء کو بھی اپنے موقف کوواضح کرنا چاہیے تاکہ یہ گمراہ فرقے اسلام کے نام پر اپنے دین مخالف اہداف کو نہ پہنچ سکیں کیونکہ ان منحوس اقدامات کا حقیقی مقصد خالص اسلام محمدی کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔ 

انہوں نے کہاہے کہ درحقیقت عالمی استعمار اور صہیونی اسلام کو بدنام کرنے اور امت مسلمہ کے درمیان اختلافات ایجاد کر نے کے لیے اس قسم کے گروپوں کی ٹریننگ کو بہترین طریقہ قرار دیتے ہیں کہ جو اسلا م کے نام پر مسلمانوں کے ساتھ جنگ کرتے ہیں۔ 

حجت الاسلام یاری نے مزید کہا ہے کہ جب سے اسلامی انقلاب ایران کامیاب ہوا ہے اس وقت سے عالمی استعمار بالخصوص امریکہ نے بھانپ لیا ہے کہ عالمی اداروں اوراسلامی ممالک کے جوانوں کے درمیان انقلاب ایران کی تاثیر اس حدتک ہے کہ جس سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی اسی بنا پر وہ اسلامی تحریک اور انقلابی اقدامات کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 136594

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/136594/عالم-اسلام-کے-علماء-کو-سلفیوں-مظالم-مقابلے-میں-واضح-موقف-اختیار-کرنا-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com