پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں نے عالم اسلام کے قلب میں صہیونی ریاست اسرائیل کا خنجر گھونپا جو آج ایک ناسور بن چکا ہے۔
تاج حیدر :
صیہونی ریاست اسرائیل کا وجود آج ایک ناسور بن چکا ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
پی ایل ایف , 25 Jul 2013 گھنٹہ 14:18
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں نے عالم اسلام کے قلب میں صہیونی ریاست اسرائیل کا خنجر گھونپا جو آج ایک ناسور بن چکا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں نے عالم اسلام کے قلب میں صہیونی ریاست اسرائیل کا خنجر گھونپا جو آج ایک ناسور بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی کے ریڈیو پاکستان آڈیٹوریم میں ’’فلسطین امت مسلمہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کے علاوہ شرکاء کی بڑی تعداد جن میں خواتین اور بچے بھِی شامل تھے بھی موجود تھی۔
تاج حیدر کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کا وجود بھی سامراجی طاقتوں کی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس منعقد کروائی تو وہاں بھی القدس کی آزادی کا ایجنڈا سرفہرست تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ شاہد ہے کہ دنیا کے نقشے پر کبھی بھی اسرائیل نامی ریاست نہیں تھی، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کی تاریخ کی روشنی میں اسرائیل کے متعلق واضح فیصلہ کیا جائے، میں مبارک باد دیتا ہوں کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اراکین کو جنہوں نے اس مسئلے پر آواز بلند کی اور اپنی ذمہ داری کو ادا کیا، اب ملت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے پر اپنی آواز بلند کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں سیدہ بی بی زینب (س) کے مزار پر حملہ عالم اسلام کا عظیم ترین دکھ ہے، ایسا کرنے والے ملت اسلامیہ کے لئے دھبہ ہیں، ہمیں اس مسئلے کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ: 136598