شام میں ایران کے سفیر نے فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے ملک کی آزادی کی حفاظت کے راستے پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
شام میں ایران کے سفیر :
فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ مزاحمت ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
نیوز نور , 25 Jul 2013 گھنٹہ 13:38
شام میں ایران کے سفیر نے فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے ملک کی آزادی کی حفاظت کے راستے پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق اسلامی جہموریہ ایران کے سفیر محمد رضا رؤف نے کہا کہ تاریخ فلسطین کو صیہونی حکومت کے چنگل سے آزاد کرانے اور فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں مظلوم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت کرنا مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
محمد رضا نے کہا کہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات فلسطینیوں کے حقوق کو بحال کرنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ بات چیت سے فلسطین کو اپنی زمین واپس نہیں ملی۔ اسلئے یہ ضروری ہے کہ مزاحمت اور فلسطینی عوام کی حمایت کی جائے تاکہ وہ اپنے جائز حقوق حاصل کرسکے۔
خبر کا کوڈ: 136607