QR codeQR code

رام اللہ :

اسرائیل کے ساتھ فراڈ مذاکرات پرقوم سڑکوں پرنکل آئے:احمد سعدات

تنا (TNA) برصغیر بیورو

مرکزاطلاعات فلسطین , 27 Jul 2013 گھنٹہ 11:04

فلسطین کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے اسیر لیڈر اور جماعت کے سیکرٹری جنرل احمد سعدات نے رام اللہ اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی مساعی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذاکرات کوقوم سے "فراڈ" قرار دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کو ڈھونگ مذاکرات کےخلاف ملک بھرمیں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں۔


تقریب نیوز (تنا): فلسطین کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے اسیر لیڈر اور جماعت کے سیکرٹری جنرل احمد سعدات نے رام اللہ اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی مساعی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذاکرات کوقوم سے "فراڈ" قرار دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کو ڈھونگ مذاکرات کےخلاف ملک بھرمیں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں۔ 

ذرائع کے مطابق اسرائیلی قید میں پابند سلاسل فلسطینی رہ نما احمد سعدات کا قوم کے نام ایک پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اندرون اور بیرون ملک فلسطینی عوام سے کہا ہے کہ وہ قوم کے آئینی اور جمہوری حقوق کے لیے جدو جہد تیز کریں اور صہیونی دشمن سے مذاکرات کی بحالی کی سازشوں کےخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کرشرکت کریں۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امریکا کی کوششوں کے تحت نام نہاد امن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے خلاف عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کل اتوار کومغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیرون ملک احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے۔ 

جماعت کے اسیر رہ نما احمد سعدات نے بھی ان مظاہروں میں عوام سے بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ قومی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے جماعت کی کال پراحتجاجی مظاہروں میں شریک ہوں اور مذاکرات کی بحالی کے خواہاں عناصر کو یہ پیغام دیں کہ قوم فراڈ پر مبنی مذاکرات کو کسی قیمت پر قبول نہیں کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی مذاکرات کے ذریعے نہیں بلکہ مسلح جدو جہد کے ذریعے ہی حاصل ہوسکتی ہے۔ پوری قوم کو مسلح مزاحمت کے اصول کو سامنے رکھتے ہوئےجدو جہد کرنا ہوگی۔ مذاکرات برائے مذاکرات سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ مذکرات صرف مزاحمت کا نتیجہ ہونے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 136725

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/136725/اسرائیل-کے-ساتھ-فراڈ-مذاکرات-پرقوم-سڑکوں-پرنکل-ا-ئے-احمد-سعدات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com