QR codeQR code

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری :

پارا چنار دھماکے انسانیت کیخلاف بدترین حملہ ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو

اسلام ٹائمز , 27 Jul 2013 گھنٹہ 11:50

پاکستان عوامی تحریک کے قائد نے کہا کہ کروڑوں افراد کا عدم تحفظ کے ماحول میں زندگی گزارنا حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت، ٹھوس پلاننگ، موثر قانون سازی اور بلاامتیاز عملدرآمد کی ضرورت ہے۔


تقریب نیوز (تنا): پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پارا چنار بم دھماکوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف بدترین حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تسلسل سے یوں دکھائی دیتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کسی شے کا وجود نہیں، ریاستی نظم دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے وجود کا احساس ہوتا ہے۔
 
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کروڑوں افراد کا عدم تحفظ کے ماحول میں زندگی گزارنا حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت، ٹھوس پلاننگ، موثر قانون سازی اور بلاامتیاز عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
 
ڈاکٹر طاہر القادری نے شہید ہونیوالوں کیلئے مغفرت کی دعا کی اور انکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 136729

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/136729/پارا-چنار-دھماکے-انسانیت-کیخلاف-بدترین-حملہ-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com