QR codeQR code

عالمی مجلس برای تقریب بین المذاہب اسلامی کے رکن :

رشتوں اور حقوق کو لے کر اختلاف اور جھگڑا ممکن لیکن مسلک و مذہب پر جھگڑا غلط / عالمی یوم القدس اسلامی تحریک بن گئی ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

نیوز نور , 27 Jul 2013 گھنٹہ 13:51

ماہ مبارک رمضان کے دو جمعہ سنی نماز جمعہ میں شرکت کے بعد تیسرے جمعہ کے موقعہ شیعہ نماز جمعہ میں شرکت کی دعوت پر عالمی مجلس تقریب مسالک اسلامی کے نمایندے حجت الاسلام عبدالحسین کشمیری نے ہندوستان زیر انتظام کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے تحصیل بیروہ کے گاؤں سونہ پاہ کی مرکزی جامع مسجد میں جمعہ کے دوسرے خطبے میں مسلمانوں کے درمیان 90فیصد سے زائد مشترکات اور 10فیصد سے کم اختلافات کی وضاحت کرتے ہوئے مذہبی و مسلکی جگڑے کو نامطلوب قرار دیتے ہوئے کہا:مذہب اور مسلک کے نام پر صرف مناظرہ ،مباہلہ اور مکالمہ دیکھنے کو ملنا چاہئے نہ کہ لڑائي جگڑا کیونکہ صرف رشتوں اور حقوق کو لے کے اختلافات اور جگڑے کی گنجائش ہے لیکن مسلک اور مذہب پر لڑنا جگڑنا عقل و انصاف سے دور ہے۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ہندوستان زیر انتظام کے وسطی ضلع بڈگام کے تحصیل بیروہ کے گاؤں سونہ پاہ میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی(عالمی مجلس تقریب مسالک اسلامی)کے نمایندے حجت الاسلام حاج عبدالحسین کشمیری نے جمعہ کے پہلے خطبے میں تقوی اور پرہیزگاری کے حوالے سے فضائل ماہ مبارک رمضان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:خدانے ماہ مبارک رمضان کو اپنے بندوں کیلئےرحمانی دسترخوان کا اہتمام کرکے اتحاد اور مساوات کا منشوربندے کے سامنے رکھا ہے اورہربالغ و عاقل مسلمان زن و مردکو ایک صف میں لاکھڑا کرکے مومن خطاب کیا ہے جس کے مقابلے میں فاسق آتاہے اور یہ دونوں آپس میں میل کھانے والے نہیں ہیں اور یہی امتحان کا مرحلہ ہے ہمیں فاسق بننے سے ہر طرح پرہیز کرنا ہوگا۔مومن اللہ کی رضا کیلئے غصہ بھی ہوتا ہے خوشحال بھی اور فاسق اپنے لئے سب کچھ کرتا ہے۔

بین الاقوامی صحافی حاج عبدالحسین کشمییری نے دوسرے خطبے میں اتحاد و تقریب کی ثقافت کی فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا:بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے"اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے شیطان کی جماعت میں سے ہیں اگرچہ ان سے نماز شب(تہجد)نہ چھوٹتی ہو"۔اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای فرماتے ہیں"اہلسنت مقدستات کی توہین کرنا حرام ہے"۔دونوں حضرات نے خود سے نہیں کہا ہے بلکہ یہ سب امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہم السلام کی تعلیمات ہیں کہ امت کو جوڑے رکھنے کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے اوریہی وجہ ہے کہ حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے امت اسلامی کو تفرقہ سے بچانے کیلئے صلح کیا اس سےمعلوم ہوتا ہے کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے پیروکاروں کو اتحاد اور تقریب کیلئے پیش پیش رہنا چاہئے۔

نیوزنور کے ڈائریکٹر نے مذید کہا:دور حاضر میں اتحاد و تقریب کی ثقافت کی حفاظت و فروغ دینا ہر زمانے سے زیادہ لازمی امر ہے ۔مغربی دنیا خاصکر صہیونیت اور امریکا نے عالم اسلام کو پوری طرح اپنا غلام بنا ڈالا تھا لیکن انقلاب اسلامی کی کامیابی سے غلامی کی ایک بڑی اور کلیدی زنجیر(ایران میں شاہی حکومت) ٹوٹ گئي جس سےباقی زنجیریں آہستہ آہستہ ڈھیلی پڑتی جارہی ہیں اور عالم اسلام شاہنشاہیت اور آمریت سے نکل کر اسلامی جمہوریت کی طرف نکل پڑی ہے جس سے امریکا اور اسرائيل کے سارے منصوبے چور چور ہوتے جارے ہیں ۔اسلام جوکہ نہ صرف اپنے پیروکاروں کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت فراہم کرتا ہے بلکہ غیر مسلمانوں کی ترقی اور خوشحالی کی بھی نہ صرف ضمانت فراہم کرتا ہے بلکہ یقینی بنا سکتا ہے اسلئے ایسے دین اور آئين کو دنیا والوں کے سامنے پیش کرنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں جس کے لئے سب سے بڑا کارگر نسخہ مسلمانوں کی آپسی اختلافات کو مختلف رنگوں میں بھڑکادینا ہے۔ اور جوکوئی مسلمان مسلک کے نام پر لڑائي جگڑا کرتا ہے وہ در اصل انہی اسلام دشمن طاقتوں کا شعوری یا غیر شعوری آلہ کا ہوتا ہے۔

آخر میں حاج عبدالحسین نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کے حوالے سے بانی انقلاب حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا:امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو روز قدس کا نام دے کر مسلمانوں کو اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے متحد و منسجم طور پر ہمصدا ہونے کی اپیل کی تھی اور آج ان چونتیس سالوں میں روز قدس ایک عالمگیر اسلامی تحریک بن گئي ہے اسلئے اس تحریک میں شامل ہونے کیلئے امریکا اور اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے ہر روزہ دار کو جمعۃ الوداع کے موقعہ پر روز قدس کے مظاہروں میں بھر پور کرنی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 136755

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/136755/رشتوں-اور-حقوق-کو-لے-کر-اختلاف-جھگڑا-ممکن-لیکن-مسلک-مذہب-پر-غلط-عالمی-یوم-القدس-اسلامی-تحریک-بن-گئی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com