علامہ شاہ تراب الحق قادری کی عیادت کے موقع پر سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ یا رسول اللہ (ص) کہنے والے اکثریت کے باوجود اتحاد و یکجہتی نہ ہونے کی وجہ سے اپنا سیاسی تشخص برقرار نہ رکھ سکے۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ :
علماءکرام ملک و اسلام دشمن قوتوں کے مکروہ چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلام ٹائمز , 29 Jul 2013 گھنٹہ 14:34
علامہ شاہ تراب الحق قادری کی عیادت کے موقع پر سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ یا رسول اللہ (ص) کہنے والے اکثریت کے باوجود اتحاد و یکجہتی نہ ہونے کی وجہ سے اپنا سیاسی تشخص برقرار نہ رکھ سکے۔
تقریب نیوز (تنا): پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ باطل قوتیں سازش کے تحت ملک کی اکثریتی عوام اہلسنت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ اہلسنت کو اتحاد کی جتنی آج اشد ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ یہود و ہنود کے ایجنٹ اسلام میں بگاڑ پیدا کرکے مسلمانوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے پس پردہ کالعدم جماعتوں کے ہاتھ ملوث ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے اور آج اسلام اور پاکستان کے تشخص کو پوری دنیا میں خراب کرنے کی ناپاک جسارت کر رہے ہیں۔ علماءکرام ملک و اسلام دشمن قوتوں کے مکروہ چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبول آباد میں جماعت اہلسنت کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے علامہ شاہ تراب الحق قادری کی جلد روبصحت کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ، شاہ سراج الحق قادری و دیگر بھی موجود تھے۔
محمد ثروت اعجاز قادری نے علامہ شاہ تراب الحق قادری کی دینی خدمات کو سراہا اور کہا کہ شاہ صاحب جماعت اہلسنت کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے عوام اہلسنت سے اپیل کی کہ وہ شاہ تراب الحق قادری کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کرے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان میں یا رسول اللہ (ص) کہنے والوں کی اکثریت ہے مگر صد افسوس کہ اتحاد و یکجہتی نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنا سیاسی طور پر تشخص برقرار نہ رکھ سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنی نمائندے، علماءکرام، مشائخ عظام کسی نہ کسی سیاسی پارٹی کے ذریعے اسمبلیوں تک ضرور پہنچے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اہلسنت کی ایک ہی نمائندہ جماعت ہو جس کے پلیٹ فارم سے حقوق اہلسنت کی آواز متحد ہو کر بلند کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ: 136965