افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی پاراچنار میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: دہشتگرد اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔
حامد کرزئی :
دہشتگرد اسلام کے کھلے دشمن ہیں
تنا (TNA) برصغیر بیورو
رسا نیوز , 30 Jul 2013 گھنٹہ 11:43
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی پاراچنار میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: دہشتگرد اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پارہ چنار دھشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تکفیری دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کے اھل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دین مقدس اسلام کی تعلیمات کے برخلاف ہے۔
واضح رہے جمعہ کی شام، پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے شہر پارہ چنار میں تکفیری دہشتگردوں کے دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجہ میں کم از کم ساٹھ افراد شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 136991