ملت فلسطين کي مدافع ايراني تنظيم نے امت اسلاميہ سے کہا ہے کہ وہ اس بات کي اجازت نہ دے کہ فلسطين سياسي طاقتوں اور اسلام کے دعويدار انتہا پسند عناصر کے ہاتھوں کھلونا بن جائے۔
ا۔ج۔ ایران :
امت اسلامیہ فلسطین کو سیاسی طاقتوں کا کھلونا نہ بننے دے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اردو ٹی وی , 31 Jul 2013 گھنٹہ 11:33
ملت فلسطين کي مدافع ايراني تنظيم نے امت اسلاميہ سے کہا ہے کہ وہ اس بات کي اجازت نہ دے کہ فلسطين سياسي طاقتوں اور اسلام کے دعويدار انتہا پسند عناصر کے ہاتھوں کھلونا بن جائے۔
تقریب نیوز (تنا): ملت فلسطين کي مدافع ايران کي تنظيم نے عالمي يوم القدس کي آمد کي مناسبت سے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ عالمي يوم قدس فلسطينيوں کے ساتھ عالم اسلام کے اظہار يکجہتي کا دن ہے بيان ميں کہا گيا ہے کہ عالمي يوم قدس فلسطين اور بيت المقدس پر غاصب صہيونيوں کے قبضے کے خلاف عالم اسلام کي رائے عامہ کے ايک پليٹ فارم پر آنے کا دن ہے۔
دوسري جانب ايران کے ارکان پارلمينٹ نے بھي عالم اسلام سے اپيل کي ہے کہ عالمي يوم القدس کے جلوسوں ميں بھرپور شرکت کے ذريعے اسلامي دنيا کے خلاف امريکي اور اسرائيلي سازشوں کو ناکام بناديں۔
مجلس شورائے اسلامي کے ارکان کي جانب سے جاري ہونے والے مشترکہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ ساري دنيا کے مسلمان يوم القدس کے جلوسوں ميں بھر پور شرکت کريں اور شام، مصر اور تيونس کے خلاف امريکي و اسرائيلي سازشوں کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ بعض عرب حکمرانوں کي خيانت کا پردہ بھي چاک کريں۔
بيان ميں کہا گيا ہے کہ عالمي يوم القدس امريکہ اور برطانيہ کي ناجائز اولاد اسرائيل کے خلاف امام خميني رحمت اللہ عليہ کي صدائے احتجاج کي نشاني ہے اور عالمي سامراجي طاقتوں کے خلاف دنيا بھر کے مستضعفين کے جدوجہد کا دن ہے۔ ايران کے اراکين پارليمنٹ کے بيان ميں آيا ہے کہ اسرائيل کےخلاف حزب اللہ، حماس اور جہاد اسلامي کي استقامت و پائيداري اور ايران کي جانب سے ان تحريکوں کي کھلي حمايت نے ايک جانب ، امريکہ اور صيہوني حکومت کے خلاف اسلامي بيداري ، مسلمانوں اور دنيا بھرکے حريت پسندوں کے قيام کا راستہ ہموار کيا ہے تو دوسري جانب اسرائيل کي جعلي حکومت کي چوليں ہلاديں اور خطے ميں امريکي مفادات کو خطرے سے دوچار کرديا ہے۔
خبر کا کوڈ: 137085