ایران کے صوبہ سندج کے ایک سنی عالم دین نے کہا ہے کہ یوم القدس مسلمانوں کی دشمنوں کے منصوبوں کے خلاف مقاومت کی علامت ہے۔
ایران کے صوبہ سندج کے سنی عالم دین :
یوم القدس مسلمانوں کی مقاومت کی علامت ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
نیوز نور , 31 Jul 2013 گھنٹہ 12:22
ایران کے صوبہ سندج کے ایک سنی عالم دین نے کہا ہے کہ یوم القدس مسلمانوں کی دشمنوں کے منصوبوں کے خلاف مقاومت کی علامت ہے۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ سندج کے ایک سنی عالم دین مموستا معروف خالدی نے کہا ہے کہ یوم القدس مسلمانوں کی دشمنوں کے منصوبوں کے خلاف مقاومت کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوم قدس میں تمام مسلمانوں کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان غاصب صیہونی حکومت کے منصوبوں اور مظالم کے خلاف ہے۔
کئی مسلم ممالک کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے تمام مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام مخالف تحریک کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہوکر اس کا مقالہ کریں۔
مموستا معروف نے ایران کے اسلامی انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک میں جاری اسلامی انقلاب کی لہر ایران کے اسلامی انقلاب سے منسلک ہے۔
ایران کے اس بزرگ عالم دین نے کہا کہ صیہونی حکومت صرف مسلمانوں کی دشمن نہیں بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہے۔
خبر کا کوڈ: 137100