QR codeQR code

عراقی عالم دین :

یوم قدس مقرر کر کے امام خمینی (رح) نے اسلام کا پرچم بلند کیا

تنا (TNA) برصغیر بیورو

نیوز نور , 3 Aug 2013 گھنٹہ 14:23

نجف کے امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطے میں یوم قدس کا تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس مقرر کر کے امام خمینی (رح) نے اسلام کا پرچم بلند کیا۔ اور صیہونی منصوبوں کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ ایک تاریخی فیصلہ تھا۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق نجف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ صیہونی حکومت جارحیت اور خونریزی کی بنیاد پر وجود میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی اسرائیل ایک ناجائز حکومت ہے اور یہ دوسرے ممالک کے خیالات کا کوئی احترام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا فلسطین کو آزاد کرنے والی آوازیں صیہونی حکومت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسئلے کو عرب مسئلہ قرار دینے کی کوشش ہونی چاہئے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مسلم امہ کا مسئلہ ہے۔ اور مسلم دنیا کو اس مسئلے کے حوالے سے ایک مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

عراق میں جاری تشدد کا ذکر کرتے ہوئے عراقی عالم دین نے کہا کہ حملوں کا مقصد ملک کے سیاسی نظام میں تعطل پید اکرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 137329

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/137329/یوم-قدس-مقرر-کر-کے-امام-خمینی-رح-نے-اسلام-کا-پرچم-بلند-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com