فلسطين کے مختلف شہروں ميں مظلوم فلسطينيوں نے عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں شرکت کرکے اپني سرزمين اور قبلہ اول کي آزادي تک اپني جد و جہد جاري رکھنے کے عزم کا اعلان کيا۔
فلسطين کے مختلف شہروں ميں عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں فلسطينيوں کی عظیم الشان شرکت
تنا (TNA) برصغیر بیورو
ابنا , 3 Aug 2013 گھنٹہ 14:21
فلسطين کے مختلف شہروں ميں مظلوم فلسطينيوں نے عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں شرکت کرکے اپني سرزمين اور قبلہ اول کي آزادي تک اپني جد و جہد جاري رکھنے کے عزم کا اعلان کيا۔
تقریب نیوز (تنا): يوم قدس کے موقع پر بڑي بڑي ريلياں غزہ اور غرب اردن کے شہروں رام اللہ اور جنين جيسے شہروں ميں نکالي گئيں۔ فلسطيني بچے اور بوڑھے مرد و خواتين حالت روزہ ميں نعرہ لگارہے تھے کہ خون کے آخري قطرے تک سرزمين فلسطين کي آزادي کے لئے جد وجہد کرتے رہے ہيں۔
فلسطينيوں نے اپنے جلوسوں ميں سازباز کے مذاکرات کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہيوني حکومت سے بات چيت کانتيجہ ہميشہ فلسطينيوں کے نقصان ميں رہا ہے اور صہيوني حکومت مذاکرات نہيں بلکہ مزاحمت کي ہي زبان سمجتھي ہے۔
فلسطيني مظاہرين نے واشنگٹن ميں فلسيطيني انتظاميہ اور اسرائيل کے درميان ہونے والے مذاکرات کي مذمت کي دوسري جانب غاصب اسرائيلي سيکورٹي فورس نے جمعہ الوداع کے موقع پر مسجد الاقصي کے گرد سخت پہرہ لگاديا تھا اور مسجد ميں نوجوان اور چاليس سال سے کم عمرکے فلسطينيوں کے داخلے پر پابندي لگادي تھي اس موقع پر اسرائيلي سيکورٹي فورس اور فلسطيني نوجوانوں ميں جھڑپيں بھي ہوئيں۔
عالمي يوم قدس آج دنيا کے اسي ّ ملکوں کے سات سو ستر شہروں ميں منايا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 137331