شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شہید نے افکار امام خمینی (رہ) کی روشنی میں پاکستان میں انقلابی جدوجہد کی اور شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کو رسوا کیا۔
مولانا مقصود ڈومکی :
علامہ عارف الحسینی (رہ) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور سامراج دشمن رہنماء تھے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلام ٹائمز , 5 Aug 2013 گھنٹہ 12:50
شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شہید نے افکار امام خمینی (رہ) کی روشنی میں پاکستان میں انقلابی جدوجہد کی اور شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کو رسوا کیا۔
تقریب نیوز (تنا): مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور سامراج دشمن رہنماء تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کی 25ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید نے افکار امام خمینی (رہ) کی روشنی میں پاکستان میں انقلابی جدوجہد کی اور شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کو رسوا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد اسلام دشمن قوتوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے، آپ نے راہ حق میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
دریں اثناء خیر العمل فاونڈیشن بلوچستان کے سربراہ سہیل اکبر شیرازی نے ایک وفد کے ہمراہ مولانا مقصود ڈومکی سے ملاقات کی اور حالیہ سیلاب و بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا مقصود ڈومکی نے کہا کہ حکومت اور فلاحی ادارے متاثرین کی مدد کیلئے فوری اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ: 137496