QR codeQR code

مولانا نسیم احمد صدیقی :

اہلبیت رسول (ع) و اصحاب رسول (رض) کا احترام مسلمانوں کے ایمان کا جز ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

اسلام ٹائمز , 5 Aug 2013 گھنٹہ 14:33

درس قرآن کی نشست سے خطاب میں رہنماء جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا کہ ملک شام میں مقدس مزارات پر حملے جارحیت کی بدترین مثال ہے، نشانہ بنانے والے عذاب الٰہی سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔


تقریب نیوز (تنا): جماعت اہلسنّت پاکستان کے رہنماء مولانا نسیم احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اہل بیت (ع) و اصحاب رسول (رض) کا احترام مسلمانوں کے ایمان کا جز ہے۔ بے حرمتی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ملک شام میں رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں مقدس مزارات پر حملے جارحیت کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے النساء کلب گلشن اقبال میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نشست میں مولانا ابرار احمد رحمانی، صوفی حسین لاکھانی، رئیس قادری، قاضی نورالاسلام، عرفان حسین قادری، عبدالحفیظ معارفی، غفران احمد، اظہر خان قادری، عاشق سعیدی و دیگر بھی موجود تھے۔
 
انہوں نے کہا کہ شعائر اسلام کو بربریت کا نشانہ بنانے والے عذاب الٰہی سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں عدم برداشت اور جنونیت حاوی ہے۔ دہشت گردی و انسانی حقوق کی پائمالی سے نجات قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات پر عمل میں مضمر ہے۔


خبر کا کوڈ: 137506

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/137506/اہلبیت-رسول-ع-اصحاب-رض-کا-احترام-مسلمانوں-کے-ایمان-جز-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com