QR codeQR code

مولانا سید ہاشم موسوی :

ماہ مبارک رمضان کا اصل مقصد اخلاق کی تعمیر ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

ایم ڈبلیو ایم , 6 Aug 2013 گھنٹہ 10:20

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ مولانا سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں ماہ مبارک رمضان کی برکات اور فیوضات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ رمضان انسانیت کی تعمیر میں اہم رول ادا کرتا ہے۔


تقریب نیوز (تنا): مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ مولانا سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں ماہ مبارک رمضان کی برکات اور فیوضات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ رمضان انسانیت کی تعمیر میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ ماہ رمضان میں جرائم کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ اور انسانی زندگی میں آرام و سکون فردی اور اجتماعی حوالے سے پیدا ہوجاتا ہے۔ انسانی زندگی کے ہر شعبے میں اخلاق کی ضرورت کا انکار نہیں کیا جا سکتا اور ماہ رمضان اخلاق کی تعمیر کیلئے سب سے زیادہ مناسب موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی اقدار کی پامالی سے قوم و ملت میں انتشار و نفرات اور دوریاں پیدا ہو جاتی ہے اور اجتماعی معاملات بگاڑ کا شکار ہو جاتی ہیں، خصوصاً سیاسی و اجتماعی اخلاق سے معاشرے میں باہمی اعتماد و یکجہتی کو فروغ ملتا ہے اور باہمی تفاہم سے اختلافات بھی ختم ہو جاتے ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ رسول اللہ حضرت محمد (ص) کے فرمان کے مطابق انکی رسالت کا اصل مقصد اخلاق کی تکمیل ہے۔ خدا کرے کہ مسلمان اس مقدس مہینے میں اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کر کے اپنی دنیا و آخرت کیلئے سامان فراہم کریں۔


خبر کا کوڈ: 137587

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/137587/ماہ-مبارک-رمضان-کا-اصل-مقصد-اخلاق-کی-تعمیر-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com