اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ غزہ پر مسلط محاصرے کی وجہ سے سنگین انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔
غزہ :
غزہ محاصرے کے نتیجے میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے : حماس
تنا (TNA) برصغیر بیورو
مرکز اطلاعات فلسطین , 7 Aug 2013 گھنٹہ 11:25
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ غزہ پر مسلط محاصرے کی وجہ سے سنگین انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ غزہ پر مسلط محاصرے کی وجہ سے سنگین انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔ تحریک نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ رفح بارڈر پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، مصر اور غزہ کے درمیان موجود سرنگوں کی تباہی اور اسرائیل کے زیر تسلط غزہ کی کمرشل کراسنگ کرم ابو سالم کی بندش ایک انتہائی سنگین انسانی بحران کا اشارہ دیتے ہیں۔
ایسے حالات میں معیشت تباہ اور غزہ کی جانب سے کی جانے والی مزاحمت دم توڑ جائے گی اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات وقت کی ضرورت بن جائیں گے جو کہ فلسطینی کاز کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی آڑ میں ان پابندیوں کا مقصد صرف اور صرف سیاسی مقاصد کا حصول ہے جو کہ فلسطینی کاز کے لئے نقصان دہ ہیں۔
تحریک حماس نے اپنے بیان میں یہ باور کرایا کہ فلسطینی عوام ان تمام مصائب کو جھیلتے ہوئے ایسے مقاصد کا سامنا کرے گی اور ان کو ناکام کردے گی۔
خبر کا کوڈ: 137701