QR codeQR code

مفتی اسلم نعیمی :

حضرت عمار یاسر کے مزار کو شہید کرنے والے یہودی ایجنٹوں سے بدلہ لینا ایمان کا حصہ ہے

تنا (TNA) برصیر بیورو

شیعت نیوز , 7 Aug 2013 گھنٹہ 12:27

متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین مفتی اسلم نعیمی نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کو صحابہ کرام (رض) کے مزارات پر حملے کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔


تقریب نیوز (تنا): متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین مفتی اسلم نعیمی نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کو صحابہ کرام (رض) کے مزارات پر حملے کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ حضرت عمار یاسر (رض) کے مزار کو شہید کرنے والے یہودی ایجنٹوں سے بدلہ لینا ایمان کا حصہ ہے۔ اسرائیل امریکی سازشوں کے گٹھ جوڑ سے عرب ممالک میں نفرت کا بیج بو رہا ہے جس کیلئے پوری امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اجلاس میں مرکزی صدر مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا انتظارالحق تھانوی، مولانا عبداللہ غازی، مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی، مولانا اظہر حسین نقوی، مولانا مرتضی رحمانی، مولانا غلام مصطفی رحمانی، پیرذادہ عبداللہ شاہ، سید جمیل شاہ، حافظ ساجد احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں دہشت گردی و خودکش دھماکوں سے معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کو امن و امان کے قیام کیلئے دوٹوک واضح سخت موقف اختیار کرنا ہو گا۔ 

علماء و مشائخ نے کہا کہ شہرِ قائد میں طوفانی بارشوں سے لاکھوں شہری شدید متاثر ہو چکے ہیں۔ حکومت سندھ متاثرین کی بحالی و دادرسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کو یقینی بنائے۔


خبر کا کوڈ: 137728

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/137728/حضرت-عمار-یاسر-کے-مزار-کو-شہید-کرنے-والے-یہودی-ایجنٹوں-سے-بدلہ-لینا-ایمان-کا-حصہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com