QR codeQR code

مولانا سید مبارک موسوی :

دہشت گردی کے پیچھے عالمی استعمار کا ہاتھ ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

اسلام ٹائمز , 7 Aug 2013 گھنٹہ 14:11

شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کا نعرہ شہید قائد نے اس وقت لگایا جب استعمار کا ایجنٹ ضیا الحق مذہبی منافرت پھیلا چکا تھا ، شہید قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہم آج بھی وحدت کا نعرہ لگا رہے ہیں اور اس راہ پر عملی طور پر عمل پیرا ہیں۔


تقریب نیوز (تنا): مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ ویلفیئر خیرالعمل فاوُنڈیشن زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 25 ویں برسی پر ایک سیمینار قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے تمام یونٹوں کے اراکین اور لاہور بھر سے شہید قائد کے رفقا و عاشقان نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما مولانا سید مبارک علی موسوی نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کا نعرہ شہید قائد نے اس وقت لگایا جب استعمار کا ایجنٹ ضیا الحق مذہبی منافرت پھیلا چکا تھا، شہید قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہم آج بھی وحدت کا نعرہ لگا رہے ہیں اور اس راہ پر عملی طور پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے عالمی استعمار کی سازش ہے جو امت مسلمہ کو تقسیم در تقسیم کرنا چاہتی ہے، شہید قائد کے پیروکار پاکستان میں ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔
 
مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ شہید قائد کی آواز ہی ہے جس نے آج بھی ملت کو وحدت کی لڑی میں پرویا ہوا ہے، ملت کے خادم بن کر علمائے حق اور جوانان شہید قائد کے مشن کو پورا کر کے رہیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹری مولانا ابوزر مہدوی نے کہا کہ حکومتِ وقت نے امریکہ کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں، حکمران اپنی عیاشی کی خاطر ملی غیرت کا سودا کر چکے ہیں، ہماری جد وجہد پاکستان تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے مستضعفین کے لئے ہے، عالمی استعمار شام میں، لبنان میں، ہر جگہ ذلیل و رسوا ہو کر رہے گا۔ 

تقریب سے مولانا عبدالخالق اسدی، سید اسد عباس نقوی، سید مسرت کاظمی، نثار فیضی، سید اقبال رضوی اور مولانا اصغر عسکری نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 137740

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/137740/دہشت-گردی-کے-پیچھے-عالمی-استعمار-کا-ہاتھ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com