عراق میں دہشت گردی کے جاری واقعات کے پیش نظر اس ملک کے وزیر اعظم نوری المالكي نے اپنے ملک کی حفاظت کے لئے عوام سے اتحاد و یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
عراقی وزیر اعظم :
عراقی عوام سے اتحاد و یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل
تنا (TNA) برصغیر بیورو
irib.ir , 8 Aug 2013 گھنٹہ 10:56
عراق میں دہشت گردی کے جاری واقعات کے پیش نظر اس ملک کے وزیر اعظم نوری المالكي نے اپنے ملک کی حفاظت کے لئے عوام سے اتحاد و یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
تقریب نیوز (تنا): عراق میں دہشت گردی کے جاری واقعات کے پیش نظر اس ملک کے وزیر اعظم نوری المالكي نے اپنے ملک کی حفاظت کے لئے عوام سے اتحاد و یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد، ملک کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے عراق میں بدامنی کی موجودہ صورت حال کو شام میں سرگرم تكفيري گروپوں کی کارروائیوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ دہشت گرد گروہ، عراق کی سالمیت کو خطرے میں ڈال کر علاقے کے ممالک میں خانہ جنگی کی آگ بھڑكانا چاہتے ہیں۔
نوری المالكي نے کہا کہ عراقی عوام، ملک میں امن و سلامتی قائم کرنے میں سیکورٹی فورسز کی مدد کریں کیونکہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے عوام کا اتحاد انتہائی ضروری ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے ایسے وقت میں یہ انتباہ دیا ہے کہ جب گزشتہ دو دنوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ لوگ ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 137772