QR codeQR code

مولانا عبد الحسین الحسینی :

دشمن ہمیں ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، شیعہ، سنی ایک دوسرے سے جدا نہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو

اسلام ٹائمز , 8 Aug 2013 گھنٹہ 12:25

مجسل وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا پشاور پریس کلب میں منعقدہ قومی عید یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں فساد کی جڑ امریکہ اور اسرائیل ہیں۔


تقریب نیوز (تنا): مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید عبدالحسین الحسینی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسائل کی جڑ امریکہ اور اسرائیل ہیں، مسلمانوں میں کوئی اختلافات نہیں، ہمارا دشمن ہمیں ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے درپے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں تنظیم کارواں کے زیر اہتمام ایک دن عید منانے کیلئے منعقدہ قومی عید یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اہل تشیع اور اہل سنت نے ملکر پاکستان بنایا تھا اور ملکر ہی پاکستان بچائیں گے۔ تاہم پاکستان کو بچانے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ، سنی ایک دوسرے سے جدا نہیں، اگر ہماری ایک آنکھ شیعہ ہے تو دوسری سنی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں فساد کی جڑ  امریکہ اور اسرائیل ہیں، تمام مسلمانوں میں استعماری قوتوں کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رویت کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے، دنیا میں کہیں بھی دو، دو عیدیں نہیں ہوتیں۔ اس مسئلہ کو جتنا جلدی ممکن ہوسکے حل ہونا چاہئے۔ حکومت اور علمائے کرام کو ملکر اس مسئلہ کا حل ڈھونڈنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 137785

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/137785/دشمن-ہمیں-ٹکڑوں-میں-تقسیم-کرنا-چاہتا-ہے-شیعہ-سنی-ایک-دوسرے-سے-جدا-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com