ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ اراک نے کہا ہے کہ خاندان کی بنیادوں کے استحکام اور معاشرےکی سلامتی کا ایک راستہ دینی اقدار اور ثقافت کی ترویج کرنا ہے۔
امام جمعہ اراک :
خاندانی بنیادوں کے استحکام کا ایک راستہ دینی اقدار اور ثقافت کی ترویج ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
شبستان , 16 Aug 2013 گھنٹہ 12:52
ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ اراک نے کہا ہے کہ خاندان کی بنیادوں کے استحکام اور معاشرےکی سلامتی کا ایک راستہ دینی اقدار اور ثقافت کی ترویج کرنا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ اراک آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے ۱۴اگست کو خواتین کے درس اخلاق کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولاد کی صحیح تربیت کےحوالے سےخواتین کے کندھوں پر انتہائی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے دشمنوں کی سرد جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اوراسلامی انقلاب کےدشمن بیکارنہیں بیٹھےہیں اوروہ ہرممکنہ طریقے سے اسلامی اقدارپرکاری ضرب لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔
امام جمعہ اراک نے مزید کہا ہےکہ قرآن کریم اوراہل بیت علیہم السلام سے توسل، ولایت فقیہ کی راہ پرحرکت، اولاد کی صحیح تربیت اور انہیں دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ کرنے کے ذریعے ان کی سازشوں کوناکام بنایا جاسکتا ہے۔
آیت اللہ دری نجف آبادی نے دینی ثقافت اوراقدارکی ترویج کوخاندانی بنیادوں کے استحکام کا ایک موثرذریعہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب اورپاکدامنی،خاندانی سلامتی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دین اسلام نے حجاب اورپاکدامنی کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے اوراولاد کی تربیت میں خاندان کے ایک اہم رکن کے عنوان سے خواتین کا فریضہ ہے کہ وہ خاندان میں اس ثقافت کی ترویج کریں۔
خبر کا کوڈ: 138241