QR codeQR code

لبنان :

حزب اللہ اور سیدحسن نصراللہ کی بھرپور حمایت کا اعلان

تنا (TNA) برصغیر بیورو

ریڈیو تہران , 20 Aug 2013 گھنٹہ 13:18

ایک لبنانی جوڑے نے بیروت کے ضاحیہ علاقے میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کرکے حزب اللہ اور اسکے سربراہ سیدحسن نصراللہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔


تقریب نیوز (تنا): المنار کی رپورٹ کے مطابق اس جوڑے نے ضاحیہ کے اس علاقے میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی جہاں حال ہی میں تکفیریوں نے زبردست بم دھماکہ کیا تھا۔ شادی کرنے والے جوڑے نے اس موقع پر لبیک یا نصراللہ کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے دن ضاحیہ کے الرویس علاقے میں تکفیریوں نے زبردست بم دھماکہ کیا تھا جس میں تیس افراد جاں بحق اور تیس سو چھتیس زخمی ہوئے تھے۔ سیدحسن نصراللہ نے جمعے کو اپنے خطاب میں تکفیریوں کو ضاحیہ کے بم دھماکے کا ذمہ دار قراردیا تھا اور یقین دلایاتھا کہ حزب اللہ کو تکفیریوں کے خلاف بھی کامیابی حاصل ہوگي۔

ادھر جنوبی لبنان کے الناعمہ علاقے میں گولے بارود سے بھری ایک گاڑی پکڑی گئي ہے۔ اس گاڑی میں ڈھائي سوکیلو دھماکہ خیز مادہ بھرا ہوا تھا۔ لبنان کی ایم ٹی وی کے مطابق ضاحیہ علاقے میں ملوث ہونے کے شبہے میں چار افراد کو گرفتار کیا گيا ہے۔


خبر کا کوڈ: 138622

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/138622/حزب-اللہ-اور-سیدحسن-نصراللہ-کی-بھرپور-حمایت-کا-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com