عالم اسلام کے علماء و دانشوروں کی ایک بڑی تعداد نے ہر طرح کی شدت پسندی کی مذمت کی ہے۔
علمائے اسلام :
علمائے اسلام کی جانب سے تمام مذاہب، انسانی حقوق اور انسانی حرمت کے احترام پر تاکید
تنا (TNA) برصغیر بیورو
ابنا , 22 Aug 2013 گھنٹہ 10:21
عالم اسلام کے علماء و دانشوروں کی ایک بڑی تعداد نے ہر طرح کی شدت پسندی کی مذمت کی ہے۔
تقریب نیوز (تنا): ارنا کی رپورٹ کے مطابق علماء و دانشوران عالم اسلام نے اردن کے دارالحکومت امان میں اپنی سولہویں کانفرنس کے اختتامی بیان میں ہر طرح کی شدت پسندی اور فرقہ واریت کی مذمت کرتےہوئے تمام مذاہب، انسانی حقوق اور انسانی حرمت کے احترام پر تاکید کی ہے۔
علماء و دانشوران عالم اسلام نے اپنے بیان میں عالم اسلام کی صورتحال اور اسے درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی بیان و فکر و نظر اور انسانوں کی جانوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔
اس بیان میں سیاسی مسائل میں تکفیری نظریات کو مسترد کرنا ضروری قراردیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اداروں کو تکفیری فکر اور تشدد آمیز رویوں کا مقابلہ کرنے پر کام کرنے کی تاکید کرتےہوئے کہا گيا ہے کہ علما اور دینی ادارے اتحاد کو تقویت پہنچانے میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔
امان میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں تینتیس اسلامی ملکوں کے علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ عالم اسلام کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ تسخیری نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 138741