QR codeQR code

ا۔ج۔ ایران :

ایران کی طرف سے لبنان میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت

تنا (TNA) برصغیر بیورو

irib.ir , 24 Aug 2013 گھنٹہ 10:23

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے لبنان کے شہر طرابلس میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے لبنان کے شہر طرابلس میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

سید عباس عراقچی نے لبنان کے شہر طرابلس میں42 سے زیادہ افرادکے جاں بحق اور کم از کم پانچ سو افراد کے زخمی ہونے پر منتج ہونے والی دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ فتنہ برپا کرنے والے صیہونیوں کے ہاتھ آج تکفیری اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے انتہا پسندوں کی آستینوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ اور ان کا مقصد فتنہ و فساد کا بیج بونا، لبنان کی مختلف اقوام خصوصا مختلف اسلامی فرقوں کے قومی اتحاد اور پرامن بقائے باہمی کو نقصان پہنچانا ہے۔ 

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران متعلقہ عالمی اداروں سے اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ طرابلس شہر میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ خیانت پر مبنی اس مذموم واقعے کے حقائق کا سراغ لگانے کےلۓ اقدام کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے بھی اس دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردانہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کو اپنے فضائي حملے کا نشانہ بنایا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ دہشتگردوں اور صیہونی حکومت کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور وہ استقامت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ شمالی لبنان واقع طرابلس شہر میں کل نماز جمعہ کے بعد مینا کے علاقے میں التقوی اور السلام مساجد کے قریب دو بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں بیالیس سے زیادہ افراد جاں بحق اور کم از کم پانچ سو زخمی ہوگۓ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 138860

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/138860/ایران-کی-طرف-سے-لبنان-میں-ہوئے-دہشتگردانہ-حملوں-شدید-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com