QR codeQR code

امام صادق(ع) قرآنی سنٹر کے استاد :

بہترین زندگی قرآنی آیات میں غوروفکر اور ان پر عمل کرنے سے ممکن ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 24 Aug 2013 گھنٹہ 13:10

امام صادق(ع) قرآنی اور ثقافتی سنٹر کے استاد نے کہا کہ بہترین اور آسودہ زندگی قرآن کی تعلیمات اور آیات میں غوروفکر کرنے اور ان پر عمل پیرا ہونے سے میسر آسکتی ہے۔


تقریب نیوز (تنا): جلیل بابائی امام صادق(ع) قرآنی سنٹر کے استاد نے کہا کہ کھانا کھانے کے آداب کو قرآن نے 40 طرح سے بیان کیا ہے اگر انسان ان میں سے صرف سات طریقوں پر عمل کرے تو اس کی زندگی صحیح و سالم ہوگی۔ انہوں نے کہا قرآن نے شہد میں شفاء رکھا ہے لیکن شہد کو کس طرح استعمال کرنا چاہئے اس کے استعمال کا طریقہ کار اہل بیت(ع) کی تعلیمات میں بیان ہوا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی بدن کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کھانے کی مناسب مقدار کو ائمہ طاہرین(ع) کی تعلیمات کے مطابق استعمال کریں تاکہ انسان مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔


خبر کا کوڈ: 138887

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/138887/بہترین-زندگی-قرا-نی-ا-یات-میں-غوروفکر-اور-ان-پر-عمل-کرنے-سے-ممکن-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com