QR codeQR code

آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد :

طلباء کا راستہ انبیاء کا راستہ ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 27 Aug 2013 گھنٹہ 13:37

امام جمعہ اصفہان اور نمائندہ ولی فقیہ نے کہا طلباء کا راستہ انبیاء کا راستہ ہے۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ اصفہان حضرت آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے گذشتہ روز تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا طلباء کا راستہ انبیاء کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا طلباء کو چاہئے کہ وقت سے خوب استفادہ کریں اور وقت کو بیہودہ اور بے کاری میں تلف نہ کریں۔ 

انہوں نے کہا ہمیں گفتار اور کردار سے ایسے کام کرنے چاہئیں کہ لوگ روحانیت کے قریب ہوں اور اسلامی اقدار کو سب کے سامنے بیان کریں۔ 

آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے کہا اس وقت ایک لاکھ چالیس ہزار مدارس موجود ہیں لیکن اس کے باوجود طلاب کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم ہے۔ لہذا ہمارے مکتب میں طلاب کی تعداد بہت کم ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا وہابیت اس وقت مختلف اسلامی ممالک میں اپنی انحرافی سرگرمیوں میں مصروف ہے ہمیں چاہئے کہ ہم ایسے مبلغین تربیت دیں جو لوگوں کو انحرافی فرقوں سے دور اور حقیقی اسلام سے روشناس کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 139167

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/139167/طلباء-کا-راستہ-انبیاء-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com