اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملت ایران اپنے مسلمہ حقوق سے دستبردار نہیں ہوگي۔
ا۔ج۔ ایران کے صدر :
ملت ایران اپنے مسلمہ حقوق سے دستبردار نہیں ہوگي
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اردو ٹی وی , 29 Aug 2013 گھنٹہ 13:28
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملت ایران اپنے مسلمہ حقوق سے دستبردار نہیں ہوگي۔
تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے آج رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات میں کہا کہ دشمنوں کے دباؤ کے باوجود ملت ایران نے ثابت کردیا ہےکہ وہ پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گي اور اپنے مسلمہ حقوق سے دستبردار نہيں ہوگي۔
انہوں نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت عالمی سطح پر مفاہمت آمیز زبان کے ساتھ ساتھ استقامت اور پائداری کی زبان بھی استعمال کرے گي۔
ادھر صدر نے آج کابینہ کے اجلاس میں علاقے کے حالات کو تشویشناک قراردیا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں طاقت کے استعمال سے علاقے اور دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ: 139287