شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ امریکہ، یہود و ہنود اسلام کے دشمن ہیں، اسلامی ممالک کو اتحاد کا مظاہرہ کر نا ہوگا، اگر شام پر امریکہ نے حملہ کیا تو اس کے اثرات پورے خطہ پر پڑیں گے۔
مولانا عارف حسین واحدی :
اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے والے یاد رکھیں شام پر حملہ کیا گیا تو مرکز یہود بھی محفوظ نہیں رہے گا
تنا (TNA) برصغیر بیورو
جعفریہ پریس , 2 Sep 2013 گھنٹہ 11:23
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ امریکہ، یہود و ہنود اسلام کے دشمن ہیں، اسلامی ممالک کو اتحاد کا مظاہرہ کر نا ہوگا، اگر شام پر امریکہ نے حملہ کیا تو اس کے اثرات پورے خطہ پر پڑیں گے۔
تقریب نیوز (تنا): شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ امریکہ، یہود و ہنود اسلام کے دشمن ہیں، اسلامی ممالک کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اگر شام پر امریکہ نے حملہ کیا تو اس کے اثرات پورے خطہ پر پڑیں گے۔ امریکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا چاہتاہے مگر یاد رکھے کہ اگر اس نے شام پر حملہ کیا تو پھر اسرائیل بھی محفوظ نہیں رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی اسلام دشمنی کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور اب ایک نئے اسلامی ملک شام کو تباہ وبرباد کرنے پر تُلا ہوا ہے۔ اسلام دشمن شیطانی طاقت امریکہ کا مقصد مسلمان ممالک کو کچلنا اور یہودیت کے مرکز اسرائیل کو تحفظ دینا ہے۔ اسکی نظر میں وسیع تر شیطانی مقاصد ہیں جن میں مسلمانوں کے اتحاد کے وحدت کو پارا پارا کرنا اُمت اسلامی کو کمزور کرنا ہے۔ ہم امریکہ کی اس جارحیت کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ امریکہ کی اس شیطانیت کے پیچھے بعض ممالک کا کردار انتہائی مشکوک ہے جو امہ کیلئے باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام دینی و مذہبی قوتوں کو امریکہ کی اسلامی ممالک پر حملے کیخلاف شدید مذمت کرنی چاہیے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو امریکہ کی مسلم ملک پر حملے کی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔اگر شام پر حملہ ہوا تو یہ جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور عالمی امن تباہ و برباد ہو کر رہ جائیگا جس میں کسی صورت میں بھی اسرائیل محفوظ نہیں رہے گا۔ امریکہ کا دوہرا میعار حیرت انگیز ہے کہ باقی دنیا کے مختلف ممالک میں القاعدہ کے ساتھ مقابلہ اور شام میں القاعدہ کے لوگوں کی سرپرستی کرنا ایک سوالیہ نشان ہے جس سے امریکہ کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے اور سب کو پتا چل گیا کہ اصل دہشتگرد امریکہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 139584