QR codeQR code

مصر :

شام پر حملہ امت عرب اور ملت اسلامیہ پر حملہ تصور ہوگا: جامعۃ الازہر

تنا (TNA) برصغیر بیورو

نیوز نور , 2 Sep 2013 گھنٹہ 14:20

مصر کی جامعہ الازہر نے اپنے بیان میں شام پر امریکی جارحیت کو ملت عرب اور امت اسلامیہ پر حملے سے تعبیر کیا ہے۔


 تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق مصر کی جامعۃ الازہر نے اپنے بیان میں شام پر امریکی جارحیت کو ملت عرب اور امت اسلامیہ پر حملے سے تعبیر کیا ہے۔ جامعہ الازہر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی جارحیت دنیا کے امن و امان کے لئے خطرناک عمل ہے، اس قسم کے اقدامات سے دنیا کے امن و سکون کو خطرہ لاحق ہوگا۔ الازہر نے شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کی حقیقت تک پہنچنے پر زور دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کے انسانیت سوز عمل کے مرتکب افراد کو سزا دی جانی چاہیئے، یہ عمل چاہے کسی بھی فریق کی طرف سے ہوا ہو قابل مذمت ہے۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ شام کے عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

یاد رہے کہ 21 اگست کو دمشق سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر اس وقت کیمیائی ہھتیاروں کا استعمال کیا گیا، جب اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم شامی حکومت کی دعوت پر دارالحکومت میں موجود تھی۔ باغیوں نے ان ہتھیاروں کو حکومتی فورسز کی طرف سے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ شام نے ان الزامات کو رد کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ہتھیار باغی استعمال کر رہے ہیں۔ امریکہ نے پہلے ہی شام پر حملہ کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم اوباما نے گذشتہ روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ شام پر حملے کی گانگریس سے منظوری لے گا۔ کانگریس کا اجلاس نو ستمبر کو ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 139598

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/139598/شام-پر-حملہ-امت-عرب-اور-ملت-اسلامیہ-تصور-ہوگا-جامعۃ-الازہر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com