امام جمعہ ہمدان نے اسلامی بیداری کو تمام انقلابوں اوراسلامی تحریکوں کا سرچشمہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اپنے اسلامی تشخص پراعتماد کرکے حقیقی سعادت کوپاسکتے ہیں۔
آیت اللہ غیاث الدین طہ محمدی :
مسلمان اپنے اسلامی تشخص پراعتماد کرکے حقیقی سعادت کوپاسکتےہیں
تنا (TNA) برصغیر بیورو
شبستان , 4 Sep 2013 گھنٹہ 10:52
امام جمعہ ہمدان نے اسلامی بیداری کو تمام انقلابوں اوراسلامی تحریکوں کا سرچشمہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اپنے اسلامی تشخص پراعتماد کرکے حقیقی سعادت کوپاسکتے ہیں۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایران کے شہرہمدان کے امام جمعہ اورنمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ غیاث الدین طہ محمدی نے یکم ستمبرکو ہمدان کی بوعلی سینا یونیورسٹی کے شہید چمران ہال میں مسلم اسٹوڈنٹس کے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری کے قالب میں تمام انقلابوں اوراسلامی تحریکوں کوامام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اس جملے"ہم کرسکتے ہیں" کی ثقافت کا نتیجہ قراردیا ہے لہذا مسلمانوں کواسلامی بیداری کے بارے غیرجانبدارنہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شیعوں کو اس بات پرفخرہے کہ وہ ایک غنی مکتب کے پیروکارہیں کہ جولوگوں کے دین ودنیا کوآبادکرتا ہے اوران کےسرفہرست امام صادق علیہ السلام ہیں اورہم فخرکرتےہیں کہ اس ملک میں زندگی بسرکررہے ہیں کہ جس کا اصلی مذہب مکتب جعفری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امام صادق علیہ السلام نے اپنی امامت کے ۳۴سال کے دوران اسلام کی غنی ثقافت کی ترویج اورترقی کے لیے انتہائی اہم کردارادا کیا ہےاوربنی امیہ اوربنی عباس کے درمیان ہونےوالی لڑائی سے استفادہ کرتے ہوئے ایک بہت بڑی اسلامی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی کہ جس سے استفادہ کرتے ہوئے چارہزارشاگردوں نے تربیت حاصل کی۔
خبر کا کوڈ: 139762