بابائے فرانسس نے سات ستمبر کو شام میں امن کے لئے پوری دنیا میں دعا کا دن اعلان کیا ہے۔
ویٹیکن نے شام پر حملے کی مخالفت کی/ ۷ ستمبر کو شام میں امن کیلئے دعا کرنے کی اپیل
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اردو ٹی وی , 5 Sep 2013 گھنٹہ 13:55
بابائے فرانسس نے سات ستمبر کو شام میں امن کے لئے پوری دنیا میں دعا کا دن اعلان کیا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): اطلاعات کے مطابق، ویٹیکن نے سن 2003 میں عراق میں صدام کو ہٹانے کے لئے امریکا کی قیادت میں ہونے والی جنگ کی تباہی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شام کے خلاف مسلحانہ مداخلت کی مخالفت کی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ویٹیکن نے کہا کہ ہم پوپ فرانسس کی سات ستمبر کی دعا کی اپیل کی حمایت کرتے ہيں۔ ہم دنیا کے سبھی مذاہب و مکاتب کے معتقدین سے امن کے لئے دعا کے عالمی دن میں شرکت لینے اور شام کے خلاف امریکی حملے کے خلاف اقد امات کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
ویٹیکن کے بیان میں آیا ہے کہ سو سال قبل بوسنیا میں ایک چھوٹا سا واقعہ پہلی عالمی جنگ کی وجہ بنا جس میں دسیوں لاکھ لوگ مارے گئے۔ ہم شام پر امریکا کے ممکنہ حملے سمیت تمام تشدد پسندانہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس حملے کا نتیجہ شامی عوام کے قتل عام اور انکے بے گھر ہونے کے علاوہ کچھ اور نہیں نکلے گا۔
خبر کا کوڈ: 139863