ایران کے شہر زنجان کے ادارہ تبلیغات اسلامی میں ثقافتی امور کے انچارج نے کہا مسلمانوں کے درمیان وحدت دنیا بھر میں دینی ثقافت کے فروغ کا ذریعہ ہے۔
حجت الاسلام حسین روحانی نژاد :
مسلمانوں کے درمیان وحدت دنیا میں دینی ثقافت کے فروغ کا ذریعہ
تنا (TNA) برصغیر بیورو
شبستان , 9 Sep 2013 گھنٹہ 12:55
ایران کے شہر زنجان کے ادارہ تبلیغات اسلامی میں ثقافتی امور کے انچارج نے کہا مسلمانوں کے درمیان وحدت دنیا بھر میں دینی ثقافت کے فروغ کا ذریعہ ہے۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین حسین روحانی نژاد نے زنجان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا 8 سالہ جنگ میں اسلامی نظام کو نابود کرنے میں ناکامی کے بعد دشمن نے ثقافتی یلغار کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا دشمن جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کا سرچشمہ اہل بیت (ع) کی تعلیمات ہیں۔ حجت الاسلام روحانی نژاد نے کہا دشمن ثقافتی یلغار کے ذریعے اس نظام کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے نظام کے خلاف دشمن کی ثقافتی یلغار اس قدر زیادہ ہیں کہ اسے ثقافتی سونامی کا نام دیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 140182