امریکیوں کی اکثریت نے صدر اوباما کے شام پر حملے کی مخالفت کی ہے۔
سروے :
امریکی عوام کی اکثریت اوبامہ کے فیصلے کے خلاف
تنا (TNA) برصغیر بیورو
سحر ٹی وی , 10 Sep 2013 گھنٹہ 13:00
امریکیوں کی اکثریت نے صدر اوباما کے شام پر حملے کی مخالفت کی ہے۔
تقریب نیوز (تنا): اطلاعات کے مطابق، عوامی سروے میں صرف 26فیصد امریکی شہریوں نے شام پر حملے کے اوباما کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ امریکا میں کئے گئے ایک عوامی سروے میں 61 فیصد افراد نے رائے دی ہے کہ کانگریس کو امریکی صدر کے شام میں فوجی کارروائی کے فیصلے کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔
26فیصد افراد نے کہا کہ وہ اوباما کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ سروے میں صرف 16فی صد افراد نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شام میں محدود کارروائی میں کوئی حرج نہیں جبکہ 75فی صد امریکیوں نے شام میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی۔
خبر کا کوڈ: 140303