QR codeQR code

آیت الله بشیر نجفی :

شام پر ہر قسم کی چھڑھائی محکوم ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

رسا نیوز , 11 Sep 2013 گھنٹہ 12:19

مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے مسلمانوں میں تفرقہ اندازی کے حوالہ سے غاصب صھیونیت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شام پر ہر قسم کی چھڑھائی کو محکوم کیا۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی پرسوں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے نجف اشرف میں ہونے والی ملاقات میں علاقہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے احترام اور حقوق کی مراعات کی تاکید کی۔
 
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے اسلامی ممالک آپسی اختلاف و ٹکراو کے حوالہ سے غاصب صھیونیت کی سازشوں سے دوری اپنائیں کہا: مسلمان ایک دوسرے کی مدد اور اتحاد و یکجہتی کو اپنا شیوہ قرار دیں۔
 
اس مرجع تقلید نے غاصب صھیونیت کے وسائل اور کردار کو مسلمانوں کے درمیان آپسی اختلافات کی بنیاد جانا اور کہا: غاصب صھیونیت نے مذھبی اور مسلکی اختلافات کے ذریعہ مسلمانوں کو نابودی کے کرارے پر پہونچا دیا ہے۔
 
حضرت آیت الله بشیر نجفی نے علاقہ کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا: عالم اسلام کی موجودہ صورت حال سے مسلمانوں کو بہت بڑا نقصان پہونچنے کا شبہ ہے۔
 
انہوں نے شام کے مسائل اور اس پر ہونے والے ممکنہ امریکی حملہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شام پر ہر قسم کی چھڑھائی محکوم ہے اور فقط سیاسی اور مسالمت آمیز طریقہ سے شام کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے اور وہاں کے لوگوں کو بحرانوں سے نجات دلایا جاسکتا ہے۔
 
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اس ملاقات میں آیت الله بشیر نجفی کو علاقہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کی موجودہ مشکلات میں ایران اور عراق آپسی روابط پر تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 140385

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/140385/شام-پر-ہر-قسم-کی-چھڑھائی-محکوم-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com