QR codeQR code

تہران :

اسلامی بیداری میں خواتین کا رول اہم ،ایران میں عالمی خواتین یونین کا قیام، فاطمہ رہبر کا پہلے اجلاس سے خطاب

تنا (TNA) برصغیر بیورو

نیوز نور , 12 Sep 2013 گھنٹہ 12:01

ایرانی پارلیمنٹ کی خاتون رکن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام روح اللہ خمینی (رض) کو شیعہ سنی اتحاد کا بانی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اسلامی انقلاب کو دنیا بھر میں عام کرنے کا مقصد صرف مسلمان دنیا کے مسائل کو حل کرنے کیلئے راہ تلاش کرنا ہے۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایران کی دارلحکومت تہران میں عالمی مسلم خواتین یونین کے پہلے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ایران کی پارلیمنٹ میں خواتین دھڑے کی رکن فاطمہ رہبر نے کہا کہ عالمی خواتین یونین کے قیام کا مقصدامام خمینی (رض) کے مشن کو پورا کرنا اور مسلم دنیا کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے اتحاد و تقریب کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی خواتین یونین کے قیام سے دنیا بھر میں مسلم خواتین کے درمیان اتحاد کی مثال کو عام اورمختلف طبقے و فکر سے وابستہ خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے قربت پیدا کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی بیداری میں خواتین کا اہم رول بنتا ہے جبکہ کئی مسلمان ممالک میں خواتین کو سماجی،سیاسی شعبوں میں دور رکھا جاتا ہے ۔

ایرانی پارلیمنٹ کی خاتون رکن فاطمہ رہبر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی اقدار کی بنیادوں پر خواتین کو حقوق حاصل ہیں اور خواتین سیاسی،سماجی اور سائنسی شعبوں میں ترقی کے میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 140463

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/140463/اسلامی-بیداری-میں-خواتین-کا-رول-اہم-ایران-عالمی-یونین-قیام-فاطمہ-رہبر-پہلے-اجلاس-سے-خطاب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com