QR codeQR code

مقبوضہ فلسطین :

مسجد الاقصیٰ کی حمایت کے لیے فلسطینیوں کو اس مسجد میں جمع ہونے کی کال

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 13 Sep 2013 گھنٹہ 10:53

شیخ یوسف ادعیس نے مسجد الاقصیٰ پر حملے کے لیے لیکوڈ پارٹی کی کال کے جواب میں فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسجد میں جمع ہو جائیں۔


تقریب نیوز (تنا): فلسطین کی قانون سازی کی اعلیٰ عدالت کے سربراہ شیخ یوسف ادعیس نے مسجد الاقصیٰ کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ کے دفاع کی خاطراس مقدس مقام پر نماز ادا کریں۔ 

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کے روزلیکوڈ پارٹی کے اراکین کی جانب سےمسجد الاقصیٰ پرحملے پر مبنی کال کے جواب میں ادعیس نے یہ کال دی ہے۔ لیکوڈ پارٹی کے اراکین نے صہیونیوں سے مطالبہ کیا ہوا ہے کہ وہ جمعرات کو مسجد الاقصیٰ پر حملہ کر دیں۔ 

ادعیس نے مزید کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے دروازے، دیواریں، گنبد اور اس کی تمام اشیاء مسلمانوں سے مربوط ہیں اور یہودیوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔ 

فلسطین کی قانون ساز عدالت کے سربراہ نے اسلامی اور عربی امت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد الاقصی کے دفاع میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پر حملے کے تمام ترنتائج کی ذمہ داری صہیونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 140497

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/140497/مسجد-الاقصی-کی-حمایت-کے-لیے-فلسطینیوں-کو-اس-میں-جمع-ہونے-کال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com