حضرت آیت الله نوری همدانی نے صوبہ چھار محال و بختیاری کی عوامی فورس کے مجمع میں علم، ایمان، ولایت فقیہ، اتحاد و یکجہتی، جهاد اور آمرانہ افکار سے پرهیز ، اسلامی معاشرہ کی عزت و عظمت کے چھ اصولوں میں سے شمار کیا۔
آیت الله نوری همدانی :
اسلامی معاشرہ کی عزت و عظمت کے چھ اصول
تنا (TNA) برصغیر بیورو
رسا نیوز , 13 Sep 2013 گھنٹہ 11:02
حضرت آیت الله نوری همدانی نے صوبہ چھار محال و بختیاری کی عوامی فورس کے مجمع میں علم، ایمان، ولایت فقیہ، اتحاد و یکجہتی، جهاد اور آمرانہ افکار سے پرهیز ، اسلامی معاشرہ کی عزت و عظمت کے چھ اصولوں میں سے شمار کیا۔
تقریب نیوز (تنا): مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے گذشتہ روز صوبہ چھار محال و بختیاری کی عوامی فورس سے ملاقات میں صوبہ کی عوام سے ملاقات کے سلسلہ سے صوبہ چھار محال و بختیاری میں ولی فقیہ کے نمائندہ ، مسلح فورس اور گورنر کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے اسلامی معاشرہ کی عزت و عظمت کے چھ اصول بیان کئے۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا: اسلامی معاشرہ کی عظمت و عزت کا پہلی اصل علم، ٹیکنالوجی اور تحقیق ہے، کیوں کہ اسلام میں علم کی خاص اہمیت ہے اور پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا کہ اطلبو العلم من المھد الی الحد، گہوارے سے قبر تک علم حاصل کرو۔
انہوں ںے مزید کہا: کوئی بھی جھالت و نادانی کے وسیلہ عزت و عظمت تک نہیں پہونچ سکتا اور تنھا اس تک پہونچنے کا واحد راستہ علم کا حصول ہے۔
شیعوں کے عظیم مرجع تقلید نے بیان کیا: عزت و عظمت کی دوسری اصل، ایمان ہے چونکہ بغیر ایمان کا علم خطرناک اور نقصان دہ ہے، علم، عمل کے ساتھ نہایت مفید اور کار آمد ہے، جیسا کہ قران کریم نے فرمایا کہ ھرگز سست نہ ہو کیوں کہ اگر تمھارا ایمان مکمل ہوگا تو تمھیں برتری ملے گی، اور ایمان نہ ہونے کی صورت میں ترقی کی راہیں طے کرنا دشوار ہے۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے عزت و عظمت کا تیسرا اصل، حکومت اور ولایت فقیہ کو بتاتے ہوئے مزید کہا: تمام طاقتیں؛ ثقافتی، سماجی، سیاسی اور اقتصادی حکومت و اقتدار پہ جاکر ختم ہوتی ہے۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مرسل اعظم (ص) ابتدائے اعلان رسالت ہی سے حکومت تشکیل دینے کی فکر میں تھے کہا: مرسل اعظم (ص) کے زمانہ میں، مرسل اعظم (ص) اور آپ کے بعد معصوم ائمہ (ع) عہدیدار حکومت ہیں، اور غیبت امام زمانہ(عج) میں اس منصب کا ذ٘مہ دار ولی فقیہ ہے کہ عصر حاضر میں ولی امر مسلمین حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای اس کا مصداق ہیں۔
انہوں نے عزت و عظمت کے چوتھے اصل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اتحاد و یکجہتی عزت و عظمت کا وہ چوتھا اصل ہے جس پر لوگوں کو توجہ رکھنی چاہئے، ہم ایک جسم و جان کی طرح ایک دوسرے سے مرتبط رہیں۔
انہوں ںے طاقت جھاد کو دین اسلام کی عزت و عظمت کی پانچواں اصل جانا اور کہا: قران کریم کی آیات میں موجود ہے کہ دشمن مسلمانوں کی طاقتوں کا احساس کریں۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے دشمن کے مقابل سر خم کرنے سے گریز اور دشمن کے قبضہ سے نجات مسلمانوں کی عزت و عظمت کا چھٹا اصل جانا اور کہا: ھرگز دشمن کو اپنا دوست و مددگار قرار نہ دیں، کیوں کہ ان کے دلوں میں موجود کینہ کی مقدار زبانوں پر جاری ہونے والے کینہ سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں ںے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں شام کے حالات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا، غاصب صھیونیت، انگلینڈ، فرانس اور خلیج کے عرب ممالک، استقامت کے جرم میں شام کے مقابل صف آرا ہیں کہ ہمیں شام کی مدد کرنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ: 140503