تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر مازندران کے بزرگ عالم دین آیت الله نورالله طبرسی نے اس صوبہ کے حوزہ علمیہ کے مدرسه علمیه امام حسن عسکری (ع) میں نئے تعلیمی سال کے افتتاحی جلسہ میں یونیورسیٹی اور اسکول کے درسوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان علوم کو جسم سے متعلق علم بتاتے ہوئے اس علم کی اپنی جگہ خاص اہمیت جانا ہے اور کہا: حوزات علمیہ کی علمی بنیاد انبیائی اور اوصیائی ہے۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت آیت الله جوادی آملی فرماتے ہیں علم اپنے لئے سلطان رکھتا ہے اور وہ وحی ہے، بیان کیا: حصول، محافظت اور اس کی نشر کے لئے عصمت کی ضرورت ہے کہ انبیاء کو بھی اس مرحلہ میں معصوم ہونا چاہیئے۔
ایران کے شہر مازندران کے بزرگ عالم دین نے اس اشارہ کے ساتھ کہ علماء و طلاب وحیانی علوم سے منسلک ہیں بیان کیا: علم کے حدود نہیں ہیں اس کے حصول کے لئے ملنے والے تمام مواقع سے استفادہ کرنا چاہیئے۔
حوزہ علمیہ مازندران کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت آیت الله جوادی آملی جیسے لوگ اسلامی دنیا کے لئے ایک بڑی نعمت ہیں جن کا وجود تمام مومنوں کے لئے باعث استفادہ ہے وضاحت کی: سب لوگوں کو ایسے بزرگ شخصیت کی قدر کرنی چاہیئے۔