QR codeQR code

آیت اللہ مکارم شیرازی :

اعلیٰ اہداف کے تحقق کے لیے پہلے سے زیادہ مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

نیوز نور , 17 Sep 2013 گھنٹہ 10:58

آیت اللہ مکارم شیرازی نے اسلام کو ایک بہت زیادہ قوی اور عمیق معارف کا مکتب قرار دیتے ہوئے اعلیٰ اہداف کے تحقق کے لیے پہلے سے زیادہ مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے آذربائیجان کے ایک عالم دین سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہم اس ملک کے علماء اور مسلمان لوگوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد ویکجہتی کو حج کی عظیم کانفرنس کا فلسفہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حج کا فلسفہ یہ تھا کہ اسلام ثابت کرے کہ دنیا کے تمام مسلمان ایک ہیں اور سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں لہذا اس مسئلے کو مزید مستحکم کرنا چاہیے اور جغرفیائی حدود انہیں ایک دوسرے سے الگ نہیں کر سکتیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا ہے کہ اگر تمام مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ مل جائیں تو دنیا میں ایک سر بلند اور طاقتور ملت کے صورت میں زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

شیعوں کے مرجع تقلید نے امت مسلمہ کے اتحا د کو رعب ودبدبے اور عالمی استعمار کے خوف وہراس کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے دشمن اس سے ڈرتے ہیں کہ ہم ایک دن متحد ہو جائیں اسی بنا پر وہ ہمارے درمیان اختلافات ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے بعض اسلامی ممالک کی موجودہ صورتحال پر اپنے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم اسلامی ممالک پر ایک نظر ڈالیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح بھائی بھائی سے لڑ رہا ہے اور ان تمام مسائل کا سر چشمہ بیرونی طاقتیں ہیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنے دوست اور ہمسایہ ملک آذربائیجان سے بہت زیادہ نزدیک ہیں اور ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ جب کسی ویزا کے بغیر آذربائیجان کے ہمارے بھائی ایران آئیں اور ایرانی آذربائیجان جائیں۔


خبر کا کوڈ: 140886

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/140886/اعلی-اہداف-کے-تحقق-لیے-پہلے-سے-زیادہ-مسلمانوں-اتحاد-کی-ضرورت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com