تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق صوبہ کردستان کی جمعیت ہلال احمر میں نمائندگی ولی فقیہ کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام احمد علی بہاری نے سنندج میں قرآنی وثقافتی امورکے اراکین اور۲۵ویں قرآنی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کی قدردانی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ جو لوگ توسل شفاعت اور امام زادوں کی زیارت کو شرک قرار دیتے ہیں وہ شیعہ اور سنی کے درمیان تفرقہ ڈالنے اور علاقے میں انسانی مظالم کے بانی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ دور میں دشمن کا اصلی مقصد مسلمانوں کے درمیان اسلامی اتحاد کو ختم کرنا ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنے ذرائع ابلاغ سے استفادہ کر رہے ہیں لہذا تمام مسلمانوں کو ہوشیاری سے ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
حجۃ الاسلام بہاری نے کہا ہے کہ صوبہ کردستان میں شیعہ اور سنی کے درمیان وحدت اس صوبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ابھی تک کوئی سازش اسے توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔