QR codeQR code

ملائشیا کے وزیراعظم :

فرقہ وارانہ تشدد کے باعث اسلامی دنیا کے بکھر جانے کا خدشہ: ملائیشیا

تنا (TNA) برصغیر بیورو

ریڈیو تہران , 1 Oct 2013 گھنٹہ 11:13

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے خبردار کیا ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد کے باعث اسلامی دنیا کے بکھر جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔


تقریب نیوز (تنا): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے خبردار کیا ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد کے باعث اسلامی دنیا کے بکھر جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ‘میرا خیال ہے کہ مسلم دنیا کو سب سے بڑا خطرہ باہر سے نہیں بلکہ اندر ہی سے ہے۔

نجیب نے عراق، شام اور پاکستان میں فرقہ وارانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صرف ماہ رمضان میں ہی 5000 مسلمان، جھڑپوں کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کو چھوڑ کر اب امن اور ترقی کی جانب راغب ہونے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن پسند مسلمانوں کو ان شدت پسندوں کے خلاف متحد ہونا چاہئے جو ہمارے مذہب کو تشدد کرنے کے لیے ایک بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اپنے مذہب کی صحیح تشریح کریں جو کہ امن اور برداشت کو درس دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 142103

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/142103/فرقہ-وارانہ-تشدد-کے-باعث-اسلامی-دنیا-بکھر-جانے-کا-خدشہ-ملائیشیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com