QR codeQR code

ایران کی سینما آرگنائزیشن کے سربراہ :

پیغمبراکرم(ص) دنیا میں امن ومحبت کی علامت ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 10 Oct 2013 گھنٹہ 9:41

ایران کی سینما آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں امن ومحبت کی علامت ہیں اور چلڈرنزفیسٹیول کے لیے آپ کے نام کا انتخاب امن ومحبت کی علامت ہے۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایران کی سینما آرگنائزیشن کے سربراہ حجۃ اللہ ایوبی نے گزشتہ رات اصفہان میں بچوں اور نوجوانوں کی فلموں کے ۲۷ویں بین الاقوامی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اصفہان میں اس فیسٹیول کے انعقاد پر بہت خوش ہیں کیونکہ اصفہان جیسے بہترین شہر میں یہ فیسٹیول منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے اس فیسٹیول کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کی فلموں کے اس فیسٹیول کا انعقاد بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم میں اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا ہمیں ایران میں مزید مفید اور موثر فلمیں بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ایوبی نے سینمائی فلموں کی تاثیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں اور ڈائر یکٹروں کو فلموں کے مضمون پر بہت زیادہ توجہ دینی چاہیے اور دوسری جانب لوگوں کو بھی سینما جانا چاہیے۔

انہوں نے اس فیسٹیول کی علامت کے عنوان سے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک امن ومحبت کا پیغام دیتا ہے بنابرایں موجودہ دنیا کہ جہاں ہر طرف جنگ اور مشکلات ہی مشکلات موجود ہیں میں ہر چیز سے زیادہ امن ومحبت کی ضرورت کا احساس ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 142815

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/142815/پیغمبراکرم-ص-دنیا-میں-امن-ومحبت-کی-علامت-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com