QR codeQR code

آیت اللہ مجتہدی شبستری :

حضرت علی(ع) اسلامی زندگی کیلئے بہترین نمونہ ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 21 Oct 2013 گھنٹہ 10:05

ایران کے شہر تبریز کے امام جمعہ نے کہا حضرت علی(ع) اسلامی زندگی کے لئے بتہرین نمونہ ہیں اس لئے تمام انسانوں اور بالخصوص شیعہ مسلمانوں کو حضرت علی(ع) کی پیروی کرنی چاہئے۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق شہر تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ مجتہدی شبستری نے تبریز یونیورسٹی میں غدیر کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امام علی(ع) کو دنیائے بشریت کی دوسری بڑی شخصیت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا حضرت علی(ع) کا کردار تاریخ میں نمایاں ہے۔ انہوں نے رہتی دنیا تک اسلامی عدالت کی مثال قائم کردی۔ انہوں نے مزید کہا امیرالمومنین علی(ع) اس قدر منکسر المزاج تھے کہ ابوتراب ان کا لقب پڑا۔ آپ نے عدالت میں ایک کافر کا سامنا کیا اور جب قاضی نے آپ کو اباالحسن اور کافر کو نام سے پکارا تو آپ نے اعتراض کیا۔

آیت اللہ شبستری نے کہا حضرت علی(ع) مجسمہ اخلاق تھے۔ انہوں نے کہا حضرت علی(ع) گھر میں اپنی زوجہ حضرت زہراء(س) کی مدد کرتے تھے اور آپ نے حسنین علیھما السلام اور حضرت زینب(س) و ام کلثوم(س) جیسی اولاد کی تربیت کی۔

شہر تبریز کے امام جمعہ نے کہا اسلامی زندگی کیلئے حضرت علی(ع) کی ذات ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 143539

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/143539/حضرت-علی-ع-اسلامی-زندگی-کیلئے-بہترین-نمونہ-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com