QR codeQR code

حجۃ الاسلام جواد غلامی :

واقعہ غدیرمسلمانوں کی وحدت کا محور ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 22 Oct 2013 گھنٹہ 13:42

امام جمعہ شہرجاسک نے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام اورواقعہ غدیر مسلمانوں کی وحدت کا محوربن سکتے ہیں۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام جواد غلامی نے جاسک شہرکی پبلک ثقافتی کونسل کی میٹنگ میں عشرہ ولایت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے عید غدیر کو مسلمانوں کے مابین وحدت کا نقطہ آغازقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ غدیرخم مکہ اورمدینہ کے درمیان ایک جگہ کا نام ہے کہ جہاں پرپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کےموقع پر حضرت علی علیہ السلام کی جانشینی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے واقعہ غدیرخم کی وحدت بخش حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام اورواقعہ غدیر مسلمانوں کی وحدت کا محوربن سکتے ہیں اوراگرہم دنیاوالوں کے سامنے غدیر کی حقیقت کا تعارف کروائیں تو نہ فقط مسلمان بلکہ دنیا کے تمام حریت پسند اس کا جشن منائیں گے۔

جاسک شہرکی پبلک ثقافتی کونسل کے سربراہ نے واقعہ غدیر خم کوعالم تشیع اوردین اسلام کی بقاء کا سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ غدیرخم اہل بیت علیہم السلام اورتشیع کی حقانیت کی دلیل ہے۔

غلامی نے واقعہ غدیرخم کو ایک عارضی اورخاص زمانے کا واقعہ نہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ غدیر خم ایک نظریے اورتفکر کی ثقافت کا آغازہے۔

جاسک شہرکے محکمہ اسلامی ثقافت وگائیڈنس کے سربراہ عبدالرحمن لشکری زادہ نے بھی اس میٹنگ میں کہا ہے کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ جوانوں کے اذہان میں اس واقعہ کی یاد تازہ کریں اوراس کے احیاء کی کوشش کریں۔


خبر کا کوڈ: 143687

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/143687/واقعہ-غدیرمسلمانوں-کی-وحدت-کا-محور-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com